درودوسلام کا اجر وثواب
درودوسلام کا اجر وثواب
ایک اور حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام نے ایک بار حضور نبی اکرم سےعرض کی کہ یا رسول اللہ ! مجھے اللہ تعالی نے ایسا علم عطا فرمایا ہے کہ میں کائنات کے درختوں کے پتے گن سکتا ہوں، میں بارش کے پانیوں کے قطرے گن سکتا ہوں اور میں زمین کے ذرات تک گن سکتا ہوں۔ لیکن یارسول اللہ ایک چیز ایسی ہے جو میں نہیں گن سکتا۔ اور وہ یہ ہے کہ جب آپکا کوئی امتی آپ پر درود بھیجتا ہے اور اللہ تعالی کی رحمت جب اس امتی پر برستی ہے ۔ میں اس رحمت کی وسعت کو اپنے احاطہء شمار میں نہیں لاسکتا۔
یعنی وہ رحمت اتنی بےبہا ہوتی ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام بھی گن نہیں سکتے۔
اسی طرح ایک اور حدیث پاک ملاحظہ فرمائیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے
عن عبدالرحمٰن بن عوف، أن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم قال : إني لقيت جبرائيل عليه السلام فبشرني و قال : إن ربک يقول : من صلي عليک صليت عليه، و من سلم عليک سلمت عليه، فسجدت ﷲ عزَّوجلّ شکرًا.
( حاکم، المستدرک علي الصحيحين، 1 : 735، رقم : 2019 ،2. عبد بن حميد، المسند، 1 : 82، رقم : 157 ،3. بيهقي، السنن الکبري، 2 : 371، رقم : 3753 ،4. هيثمي، مجمع الزوائد، 2 : 287، 5. منذري، الترغيب و الترهيب، 2 : 343، رقم : 5261 )
’’حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک میں جبرئیل علیہ السلام سے ملا تو اس نے مجھے یہ خوشخبری دی کہ بے شک آپ کا رب فرماتا ہے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتا ہے میں بھی اس پر درود و سلام بھیجتا ہوں پس اس بات پر میں اﷲ کے حضور سجدہ شکر بجا لایا۔‘‘
اب اگر ایک امتی شریعت کا فرائض و واجبات کی ادائیگی کے بعد ساری زندگی صرف دردوسلام کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لے۔ اور تعریف و ثنائے مصطفیٰ میں ہی ساری زندگی گذار دے تو اندازہ کر لیں کہ اللہ تعالی کے ہاں اسکے درجات کا عالم کیا ہوگا۔
جیسا کہ حضرت علامہ اقبال سے کسی نے “حکیم الامّت“ کا مقام حاصل کرنے کی وجہ دریافت کی تو آپ نے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم پر ایک کروڑ بار درودوسلام پڑھا تھا۔
اللھم صلی علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
سبحان اللہ ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اپنے محبوب پر زیادہ سے زیادہ درودوسلام پڑھنے اور حضور نبی اکرم کی تعریف و ثناء میں عمر گذار دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Comments
Post a Comment