Posts

Showing posts from May, 2011

درودوسلام کا اجر وثواب

درودوسلام کا اجر وثواب                                ایک اور حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام نے ایک بار حضور نبی اکرم سےعرض کی کہ یا رسول اللہ ! مجھے اللہ تعالی نے ایسا علم عطا فرمایا ہے کہ میں کائنات کے درختوں کے پتے گن سکتا ہوں، میں بارش کے پانیوں‌ کے قطرے گن سکتا ہوں اور میں زمین کے ذرات تک گن سکتا ہوں۔ لیکن یارسول اللہ ایک چیز ایسی ہے جو میں نہیں‌ گن سکتا۔ اور وہ یہ ہے کہ جب آپکا کوئی امتی آپ پر درود بھیجتا ہے اور اللہ تعالی کی رحمت جب اس امتی پر برستی ہے ۔ میں اس رحمت کی وسعت کو اپنے احاطہء شمار میں نہیں لاسکتا۔ یعنی وہ رحمت اتنی بےبہا ہوتی ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام بھی گن نہیں سکتے۔ اسی طرح ایک اور حدیث پاک ملاحظہ فرمائیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے عن عبدالرحمٰن بن عوف، أن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم قال : إني لقيت جبرائيل عليه السلام فبشرني و قال : إن ربک يقول : من صلي عليک صليت عليه، و من سلم عليک سلمت عليه، فسجدت ﷲ عزَّوجلّ شکرًا. ...